چاغی کے لیڈروں نے کرسی اور اسمبلی کے چکر میں چاغی کے عوام کو دھوکا اور ذلیل و خوار کردیا ہے،ملک دلمراد محمد حسنی
چاغی(مسائل نیوز)سابقہ ڈسٹرکٹ ممبر چاغی اور ممتاز قبائلی رہنما ملک دلمراد محمد حسنی نے کہا ہے کہ چاغی کے لیڈروں نے کرسی اور اسمبلی کے چکر میں چاغی کے عوام کو دھوکا اور ذلیل و خوار کردیا ہے۔ لیڈروں نے چاغی لیویز کی پوسٹوں کے بندر بانٹ میرٹ کے برخلاف آرڈر اور تعلیم یافتہ اور قابل نوجوانوں کی حق تلفی کرکے اپنا حصہ لینے میں کامیاب ہوئے ہیں اور وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو نے بھی میرٹ کا جنازہ نکلتے ہوئے انہیں ان کی حیثیت کے مطابق حصہ دیا اس حوالے سے ڈی جی لیویز بلوچستان سے زبردستی دستخط لیے گئے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چاغی کے نوجوانوں کے ساتھ ظلم اور ناانصافی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا ہے کہ اگر کوئی امیدوار اس ناانصافی پر ہائی کورٹ میں فریاد لے جانا چاہتا ہے تووکیل کا فیس بذات خود دونگا۔انشاء اللہ اس ظلم کے خلاف سپریم کورٹ تک جانے کو تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں وکیل موجود ہے صرف امیدوار سامنے آئے باقی کام میرا ہے میرا مقصد حقدار کو حق دینا ہے۔کیونکہ لیویز کی پوسٹوں پر چاغی کے لیڈروں نے ملکر ہاتھ صاف کئے اور پسند نا پسند کی بنیاد پر صرف شفارشی اور سیاسی تعلقات کی بنیاد پر لوگوں کو تعینات کئے گئے جبکہ دوسو بارہ محنتی اور قابل تعلیم یافتہ امیدواروں کو بہترین کارکردگی دکھانے کے باوجود فائنل لسٹ سے غائب کئے گئے اور اپنے پسندیدہ امیدواروں کو کامیاب قرار دیکر آرڈر جاری کیے۔ کوئی میرٹ نہیں صرف دس فیصد کا نام بذریعہ لاٹری نکلیں باقی آپس میں تقسیم کئے گئے۔ انہوں نے اس ظلم اور ناانصافی پر ہائی کورٹ بلوچستان کے چیف جسٹس سے سوموٹو نوٹس لینے اور میرٹ کے برخلاف آرڈر پر متعلقہ احکام کے خلاف کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔
[…] نیوز)سابقہ ڈسٹرکٹ ممبر چاغی اور ممتاز قبائلی رہنما ملک دلمراد محمد حسنی نے کہا ہے کہ چاغی کے لیڈروں نے کرسی اور اسمبلی کے چکر […]