MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستانی روپیہ نے امریکی کرنسی کو اوقات یاد دلادی ،کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روزڈالر کی قیمت دھڑم سے گرگئی

5 265

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 35 پیسے کمی کے بعد 204 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔دریں اثنا فوریکس ایسوسی ایشن کے صدر ملک بوستان نے کہا ہے کہ عالمی

- Advertisement -

مالیاتی ادارے کی جانب سے ممکنہ معاہدے کی صورت میںڈالر کی پیش قدمی رک جائے گی اور پاکستانی معیشت میں مزید بہتری آئے گی،ڈالر نے اوپر جاکر حد کردی ہے تاہم مفتاح اسماعیل کی جانب سے آئی ایم ایف پروگرام کی جلد بحالی کی خوشخبری سے ڈالر کی قدر قابو میں آئے گی۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے سے ممکنہ معاہدے کی صورت میں فوری طور پر ڈالر 5 سے 10 روپے کم ہوجائے گا اور مزید بھی کمی آسکتی ہے لیکن اس کے لیے دوست ممالک کی جانب سے بھی ڈالر آنے سے فرق پڑے گا۔ملک بوستان نے بتایا کہ پاکستان نے چین، دبئی اور سعودی عرب سے سات ،سات ارب ڈالر مانگے ہیں جبکہ عالمی مالیاتی ادارے سے بھی سات ارب ڈالر آئیں گے،اس طرح اگلے دو برس میں پاکستان کے سسٹم میں 28 ارب ڈالر آسکتے ہیں۔ عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے بھی ڈالرمل سکتے ہیں جس سے ڈالر 190 روپے ڈالر تک گرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے بہت کم اشیا ء کی درآمد پر پابندی لگائی ہے اورکم ازکم 1 ارب ڈالر کا بل کم ہونا چاہیے ۔اس وقت 400 ملین ڈالر کے اخراجات کم ہوئے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

5 Comments
  1. […] آباد (مسائل نیوز)آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد پاکستانی روپیہ اوپر جانے لگا ہے جبکہ ڈالر کی قدر کم ہو رہی ہے۔میڈیا رپورٹس […]

  2. […] ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ سامنے آیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کاروبار کے […]

  3. […] آباد(مسائل نیوز) پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ جاری […]

  4. […] آباد (مسائل نیوز)آخری کاروباری روز کے آغاز میں امریکی کرنسی کی قیمت میں حیران کن کمی دیکھنے آرہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ملک […]

  5. […] (مسائل نیوز)کاروباری ہفتے کے آخری روز کے آغاز میں امریکی کرنسی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.