MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کراچی میں آج اور کل ہلکی، منگل بدھ کو تیز بارش کی پیشگوئی

0 245

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز)چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج اور کل ہلکی بوندا باندی اور منگل بدھ کو تیز بارش کا امکان ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ ویدر سسٹم کی شدت میں کمی آ رہی ہے، سسٹم کا کچھ حصہ سمندر کی طرف چلا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ویدر سسٹم کا کچھ حصہ راجستھان میں موجود ہے۔

- Advertisement -

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ آج رات اور پیر کو بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

سردار سرفراز نے بتایا کہ شہر قائد میں منگل اور بدھ کو تیز بارشوں کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مون سون کا پہلا اسپیل 6 جولائی تک جاری رہنے کے امکانات ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.