پاکستان اور آئی ایم ایف معاملات کب تک طے ہو جائیں گے؟ امریکی سفیر نے بتا دیا
اسلام آباد(مسائل نیوز) پاکستان میں امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاملات چند روز میں طے ہوجائیں گے۔چاہتے ہیں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ ہوجائے۔ آئی ایم ایف معاہدے کے حوالے سے پاکستان کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب میں پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے معاملے پر پاکستان کے ساتھ تعاون کو تیار ہیں۔ پاکستان کو دہشت گردی کے خطرات کا سامنا ہے۔ اس سلسلے میں امریکا پاکستان کی مدد کے لیے مکمل تیار ہے۔
- Advertisement -
ڈونلڈ بلوم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان سفارتی تعلقات میں بہت پیشرفت ہوئی ہے۔ رواں ہفتہ انتہائی اہم ہے۔ کل پاکستان کے انرجی ڈائیلاگ ہونے والا ہے جبکہ جمعرات کو دونوں ممالک کے درمیان موسمیات پر مذاکرات ہوں گے۔