MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی

1 240

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیے گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اہم بیان دیا ہے کہ 60 روز میں نئی حلقہ بندیاں کر کے الیکشن کے شیڈول کا اعلان کریں گے۔

- Advertisement -

اسلام آباد ہائی کورٹ میں دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق ن لیگ، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کی درخواست پر چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے سماعت کی۔چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے الیکشن کمیشن کے حکام سے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن نے کیا فیصلہ کیا ہے؟الیکشن کمیشن کے حکام نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات پر حکومتی نوٹیفکیشن کے تحت وضاحتی مؤقف دیا ہے۔چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے دریافت کیا کہ یہ بتائیں کتنے دنوں میں الیکشن ہو گا؟الیکشن کمیشن کے حکام نے جواب دیا کہ 60 سے 65 دنوں میں الیکشن کرائے جا سکتے ہیں۔چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی کہ کچھ شکایات آئی ہیں وہ بھی دیکھ لیں، ووٹ کو ایک وارڈ سے دوسرے وارڈ میں منتقل نہ کیا جائے۔الیکشن کمیشن کے حکام نے کہا کہ پہلے نئی حلقہ بندیاں کریں گے، پھر بلدیاتی انتخابات کا شیڈول دیں گے، عدالت وفاقی حکومت کو بلدیاتی انتخابات کے لیے تعاون کا حکم دے، 60 روز میں نئی حلقہ بندیاں کر کے الیکشن کے شیڈول کا اعلان کریں گے، حکومتیں بلدیاتی انتخابات میں رکاوٹیں ڈالتی ہیں، عدالت وفاقی حکومت کو بلدیاتی انتخابات کی آئینی ذمے داری پوری کرنے کا حکم دے۔بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو 65 روز میں نئی حلقہ بندیاں کرکے الیکشن شیڈول کے اعلان کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز) اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق کیس میں الیکشن کمیشن نے تحریری جواب جمع […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.