دکی پہیہ جام ہڑتال کیخلاف آل پارٹیز اور تاجر برادری کی مشترکہ پریس کانفرنس پہیہ جام ہڑتال کی مذمت…
دکی (مسائل نیوز)پاکستان کول سپلائرز ایسوسی ایشن رجسٹرڈ بلوچستان کے صوبائی صدر حاجی سعید اللہ ناصر پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی سیکرٹریٹ میں دمڑ برادران کی طرف سے دیئے گئے سنجاوی پاسرہ کے علاقے میں دکی مین شاہراہ بند کرنے کے خلاف پریس کانفرنس سے خطاب میں دمڑ برادران کے دکی کے عوام کے ساتھ نامناسب رویے کی مزمت کی۔ انھوں نے کہا کہ دونوں فریق اپنے مسئلے کی آڑ میں دکی کے عوام اور کاروباری حضرات کو نقصان دے رہے ہیں لیکن افسوس دکی کی انتظامیہ ان کے سامنے بے بس دکھائی دیتی ہے اور ٹھس سے مس نہیں ہورہی اور سڑک کھولنے کے لیے کل سے ابھی تک کوئی اقدام نہیں اٹھایا ہے۔ جس سے دکی کے عوام میں دکی انتظامیہ اور دمڑ برادران کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے جو کسی بھی وقت کسی بڑے نقصان کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے لہزا ہم دمڑ برادران اور انتظامیہ سے فی الفور سڑک کھولنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
[…] نیوز) پاکستان کول سپلائرز ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) کے صوبائی صدر حاجی سید اللہ ناصر کے زیر صدارت […]
[…] کو دفاتر فراہم کر نے کے خلاف 2اگست کو بلو چستان بھر میں پہیہ جام ہڑ تال کر نے کا اعلان کر دیا، ان خیا لات کا اظہار ممتاز […]