سی پیک منصوبوں میں بلوچستان کی شراکت داری کے بغیر ترقی ممکن نہیں، مولانا لونی
کوئٹہ (مسائل نیوز) جمعیت علما اسلام (نظریاتی) پاکستان کے مرکزی سینئر نائب امیر مولاناعبدالقادر لونی، مرکزی جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری جوائنٹ سیکرٹری مولانا محمودالحسن قاسمی، مرکزی نائب امیر مولانا عبدالرؤف، مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی، مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ، ڈپٹی مالیات مفتی فدا الرحمن ودیگر نے کہا کہ سی پیک منصوبوں میں بلوچستان کی شراکت داری کے بغیر ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں، بلوچستان کے وسائل صوبے کے عوام کا سرمایہ ہے۔ وسائل پر صوبوں کو اختیارات دیے جائیں تاکہ صوبے کے عوام اپنے وسائل، افرادی قوت سے استفادہ کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صوبے کے وسائل پر تحفظات اور خدشات کو دور کرنے کے لیے عملی اقدام اٹھائے۔ سی پیک اور خصوصاً مغربی روٹ ایک نئی جہت اور نئے وژن سے معاشی ترقی آسکتی ہے انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتیں بدامنی سے ملک کی معاشی اور اقتصادی ترقی دیکھنا نہیں چاہتے ہیں ترقی کی منصوبوں میں رخنہ ڈالنے کی سازشیں کررہی ہے ترقی کی منصوبوں میں رخنہ ڈالنے کی سازشیں کررہی ہے سی پیک منصوبوں کی جلد تکمیل سے بلوچستان ترقی اقتصادی اورخوشحالی سے ہمکنار ہوگی بلوچستان میں اقتصادی زونز میں نئی صنعتوں کے قیام سے احساس محرومی، استحصالی اور بیروزگاری کا خاتمہ ہوگا اقتصادی زونز معاشی اور سماجی ترقی کو تقویت دینگے ان زونزمیں نئی انڈسٹریز کے قیام سے نوجوانوں کوروزگار کے مواقع مل جائینگے اور صوبہ میں بے روزگاری جیسے سنگین مسئلہ کو حل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
- Advertisement -