زہرکھانے کو حکومت کے پاس پیسے نہیں لیکن دوروں اور اشتہارات پر کروڑوں خرچ کیے جارہے ہیں:شہباز گل
اسلام آباد (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ زہرکھانے کو حکومت کے پاس پیسے نہیں لیکن دوروں اور اشتہارات پر کروڑوں خرچ کیے جارہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں رہنما تحریک انصاف شہباز گل کا کہنا ہے کہ پٹرول ڈیزل آٹا چینی اور گھی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوریا ہے لیکن زہر کھانے کو حکومت کے پاس پیسے نہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ دوسری طرف 54 لوگوں کے وفد کے ساتھ3 روزہ ترکی کا دورہ اور کروڑوں کے اشتہار اخبارات میں دیے جارہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعت کا راستہ روکنے کے لئے تقریباً تین ارب روپے سے زیادہ کے اخراجات کیے گئے ہیں اس کے پیچھے وہ کون تھا۔
گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا کہنا تھا کہ کل ان کے وزیر صاحب فرما رہے تھے کہ زہر کھانے کو پیسے نہیں کروڑوں روپے قوم کے اشتہارات پر، اپنی عیاشیوں کیمپ آفسز دعوتوں عمروں پر لگائے جا رہے ہیں۔
- Advertisement -
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ لوٹ مار چوری کرپشن تو آپکی جبلت ہے چھوڑ نہیں سکتے قوم کو بے وقوف اور جاہل سمجھنا چھوڑ دیں یہ 90 کی دہائی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں میڈیا کہ لوگ بتاتے تھے وہ جی مریم اورنگزیب کی میڈیا مینجمنٹ بڑی اچھی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ تھی وہ میڈیا مینجمنٹ؟ ساری دنیا ایسی بھونڈی حرکت کا مذاق اڑا رہی ہے۔
لگتا ہے کسی ایئرلائن کا اشتہار ہے۔ لیکن آپ نے ابھی بھی یہی کہنا ہے کہ کیا مینجمنٹ ہے۔ کیونکہ مال مل رہا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ پاکستان کا انٹرنیشنل فورمز پر دفاع خان سے بہتر کس نے کیا اور کون کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ہمیشہ ہمیں ڈو مور کا آرڈر ملا اور ہم بچھتے چلے گئے پاکستان نہیں ، امریکہ خود ذمہ دار ہے افغانستان میں جو ان کے ساتھ ہوا عمران خان ہمیشہ سے کہتا رہا کہ افغانستان مسئلے کا طاقت سے حل نہیں کیا جا سکتا۔
سابق صدر آصف علی زرداری پر تنقید کے نشر برساتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر گھسیٹنے اور گلی گلی میں شور ہے نواز شریف چور ہے والے عمران خان کے خوف میں یک جان ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ لوٹ مار اور طاقت سے جنہوں نے سندھ بالخصوص کراچی کو جہنم بنا کر رکھا آج مل کر عوام پر ہنس رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ عوام کی بجائے اپنے اقتدار کو مقدم رکھنے والوں کو عوام نہیں بھولی ہے نہ بھولے گی۔