نومنتخب بلدیاتی نمائندوں کی وجہ اب عوامی مشکلات میں نمایاں کمی آئی گی،جان محمد جمالی
کوئٹہ(مسائل نیوز) قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے صوبے کے 32 اضلاع میں پرامن اور کامیاب بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نومنتخب بلدیاتی نمائندوں کی وجہ اب عوامی مشکلات میں نمایاں کمی آئی گی. انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ انتظامی اور مالی اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی سے جمہوری عمل کو استحکام ملے گا. اس ضمن میں ضروری ہے کہ آئین کے متعلقہ شقوں کے مطابق مقامی حکومتوں کو زیادہ سے زیادہ مضبوط اور خودمختار بنانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی. پرامن اور کامیاب بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے قائمقام گورنر بلوچستان نے صوبائی حکومت، ضلعی انتظامیہ اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہا. انہوں نے عوام کے نومنتخب بلدیاتی نمائندوں کو مبارکباد دی اور یقین ظاہر کیا کہ یہ نمائندے اپنے اپنے علاقے میں عوام کے مسائل اور مشکلات کو حل کرنے میں سرگرمی سے خدمات انجام دیں گے.