MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ملک کے ان علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارشیں ، محکمہ موسمیات نے عوام کو خوشخبری سنا دی

0 285

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)پیر کے روز ملک کےبیشترمیدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ جنوبی پنجاب اوربالائی سندھ میں شدید گرم رہے گا۔

تاہم گلگت بلتستان ، کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا اوربالائی پنجاب میں تیزہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں شدید گرم رہے گا۔

- Advertisement -

تاہم گلگت بلتستان ، کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا اورشمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر تیزہواؤں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔

تاہم بالائی خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد، کشمیراورگلگت بلتستان میں آندھی/تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.