جمعیت علماء اسلام کے امیدواروں کی پوزیشن مضبوط اور مستحکم ہے اور عوام کی طاقت اور حمایت سے 29 مئی کو کامیابی حاصل کرینگے ۔ مولانا مفتی محمدقاسم
چمن( مسائل نیوز)شھیداسلام مولانامحمدحنیف شہیدرح کے جانشین جمعیت علماء اسلام پاکستان کے رہنماء مولانا مفتی محمدقاسم نے جےیوآئ گلدار باغیچہ میونسپل کارپوریشن وارڈ 24 اور جےیوآئ حلقہ حسن ٹھیکیدار کے زیر اہتمام انتخابی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جمعیت علماء اسلام کے امیدواروں کی پوزیشن مضبوط اور مستحکم ہے اور عوام کی طاقت اور حمایت سے 29 مئی کو کامیابی حاصل کرینگے ہم نےہمیشہ بلا تفریق لوگوں کی خدمت ہی ہےاور اب بھی الیکشن میں دیانتدار اورعوامی خدمت کاجذبہ رکھنے والے امیدواروں کو میدان میں لایا گیا ہے جمعیت علماء اسلام غریبوں اورمتوسط طبقے کی جماعت ہے جوکہ جیت کر علاقے کے عوام کی بلارنگ ونسل سے بالاتر ہوکر خدمت کرینگے جوکہ ہماری جماعت کی اولین تر جیحات میں شامل ہیں خوشنما نعروں سے عوام کو ورغلایا نہیں جا سکتا عوام نے اپنی سیاسی سمت اور فیصلہ جمعیت علماء اسلام اور جماعت کے نامزد امیدواروں کے حق میں دے دیا ہے29 مئی کو نظریاتی و فکری کارکنوں کی محنت رنگ لائیگی باشعور عوام کارکردگی و کردار کی بنیاد پر ووٹ دے انہوں نے کہا کہ ہم بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کو غیر جانبدارانہ منصفانہ اورشفاف طریقے سے چاہتے ہیں مگر حکمران جماعت اپنے امیدواروں کی کامیابی کے لیے مختلف طریقے سے حربے استعمال کررہی ہے ان شاء اللہ انکے حربوں کا مقابلہ جمعیت علماء اسلام کے کارکنان اپنے سچے جذبوں سے کرینگے