مولانا حبیب الرحمن کی یاد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
محمد امانت اللہ۔ جدہ
الخدمت فاوُ نڈیشن جدہ کے چیرمین اور جماعت اسلامی جدہ کے سابق ناظم مولانا حبیب الرحمن کا گزشتہ دنوں جدہ میں انتقال ہو گیا تھا۔
انکی خدمات کو سراہتے ہوئے مقامی
ہوٹل میں ایک تعزیتی اجلاس کا انعقاد الخدمت فاوُندیشن جدہ نے کیا۔
- Advertisement -
تعزیتی اجلاس کے مہمان خصوصی پاکستان قونصلیٹ میں ایچ او سی سرفراز گوہر اور کونسل ویلفئیر عبدالرزاق میو تھے۔
مولانا حبیب الرحمن گزشتہ کئی دھائیوں سے جدہ میں مقیم تھے۔
الخدمت سے وابستگی تھی اور بے شمار فلاحی کاموں کے امین تھے۔
مقررین نے انکی سماجھی خدمات کے حوالے سے انکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مولانا حبیب الرحمن جیسے لوگ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔
جدہ کمیونٹی میں اپنے اخلاق اور اپنی دینی، علمی اور سماجھی خدمات کے حوالے سے انکاا منفرد مقام ہے۔
وہ اپنی ذات میں ایک انجمن تھے۔
دین اسلام کی خدمت کے لئے خود کو وقف کر دیا تھا۔
الخدمت فاوُنڈیشن کے چیرمین کی حیثیت میں انہوں نے مستحق لوگوں کی خدمت کو اپنا پیشہ سمجھ رکھا تھا۔
جدہ میں رہ کر پاکستان اور پاکستان سے باہر بھی مختلف سماجھی خدمت کے منصوبوں کو پایا تکمیل تک پہنچایا۔
ان میں صاف پانی کے فلٹرپلانٹ، تھر اور چولستان کے علاوہ جہاں بھی پینے کے پانی کی سہولت نہیں وہاں پانی کے لئے کنوے کھدوائے، طبی سہولت فراہم کرنے کے ہسپتال اور ادویات کی فراہمی، مستحق لوگوں میں راشن کی تقسیم کرنا، لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے اسکول کی فیس ادا کرنا۔ مستحق بچوں کے تمام تعلیمی اخراجات برداشت کرنا۔
یتیم بچوں کی پرورش اور انکی رہائش اور تعلیم کے منصوبے خود اپنی نگرانی میں ابتدا سے لیکر انتہا تک مکمل کرواے۔
منصوبوں کی رپورٹ ان لوگوں کو دیا کرتے تھے، جنہوں نے ان منصوبوں میں مالی مدد فراہم کی۔
انہوں نے اپنی زندگی دین اسلام اور انسانیت کی خدمت کے لئے وقف کر دی تھے۔ مقررین میں محسن الحق غوری، چوہدری ذوالفقار، محمد انور قادری، عاصم فراز، انجینئر الطاف حسین عنوان، انجینئر میان محمد منشا طور، ڈاکٹر امجد عبید، ریاض بخاری، چوہدری تصور، مسرت خلیل، محمد جمیل راٹھورتھے۔
آخر میں ان کے روح کے ایصال ثواب پہنچانے کے لئے دعا کی گئی کہ اللہ تعالی انکے ان صالح اعمال کو قبول فرمائے اور ان کے درجات کو جنت میں بلندکرے امین یا رب العالمین۔