MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ٹی آئی نے سیالکوٹ میں جلسہ گاہ کا مقام تبدیل کر دیا

0 900

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سیالکوٹ(مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے سیالکوٹ میں جلسہ گاہ کا مقام تبدیل کر لیا۔تحریک انصاف نے مسیحی برادری کے احتجاج کے باعث جلسے کا مقام تبدیل کیا۔پی ٹی آئی پنجاب کے صدر شفقت محمود نے سینیٹر اعجاز چوہدری کے ہمراہ سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جلسہ گاہ کا مقام تبدیل کرنے کا اعلان کیا۔پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود کا کہنا تھا کہ جلسے کرنا ہمارا حق ہے اور سیالکوٹ میں جلسہ ہر صورت ہو گا۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے آج سیالکوٹ کے سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کیا تھا تاہم ضلعی انتظامیہ

- Advertisement -

نے مسیحی برادری کے احتجاج کے باعث انہیں جلسے کی اجازت نہیں دی تھی۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے باوجود تحریک انصاف کی جانب سے سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسے کی تیاریاں جاری تھیں جس پر پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار اور علی اسجد ملہی سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.