اسلام آباد(مسائل نیوز) سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وزیر اعظم کے دورے کے حوالے سے کہاہے کہ سعودی عرب اور ابو ظبی سے حکومتی امید پوری نہیں ہوئی۔
- Advertisement -
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے وزیر اعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ سعودی عرب اور یو اے ای کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ سعودی عرب اور ابو ظبی سے پیسوں کی امید پوری نہیں ہوئی۔
انھوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 3 سالوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور یوٹیلٹی اسٹورز عملی طور پر بند ہیں۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ معیشت عملی طور پر بغیر ڈرائیور کے چل رہی ہے، ابھی تک ایندھن کی قیمتوں پر حکومتی پالیسی واضح نہیں ہے۔سابق وفاقی وزیر نے حکومت کو تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عارضی حکومت صرف دن گزار رہی ہے۔