عید الفطر کے قریب آتے ہی میٹروپولٹین انتظامیہ شہر سمیت اردگردنواح میں صفائی کا نظام مزید بہتر بنایا جائے،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
کوئٹہ(مسائل نیوز)ڈپٹی کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر میٹروپولٹین کارپوریشن کوئٹہ شہک بلوچ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خلیل مراد‘چیف میٹروآفیسرعطاء اللہ بلوچ ایگزیکٹیو انجینئرعبدالحق زہری ودیگر عملہ نے عید الفطر کی سرگرمیوں سے متعلق کوئٹہ شہر کا اچانک اور ہنگامی دورہ کیا اور کوئٹہ شہر کی صفائی صورتحال کا جائزہ اور اطمینان کا اظہار کیاگیااس موقع پر سبزل روڈ پر مین نالے کی صفائی کاجائزہ لیاگیا اور قمبرانی روڈ سمیت دیگر علاقوں میں صفائی کی صورتحال مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی‘ اس موقع ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ نے بات چیت کرتے ہوئے کہاہے کہ عید الفطر کے قریب آتے ہی میٹروپولٹین انتظامیہ شہر سمیت اردگردنواح میں صفائی کا نظام مزید بہتر بنایا جائے اور عوام کو ہرممکن ریلیف فراہم کی جائے تاکہ عوام کی جانب سے کوئی شکایت کا موقع نہ ملیں انہوں نے کہاکہ کوئٹہ شہر ہم سب کا ہے اور اس کی صفائی و ستھرائی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کیونکہ صفائی نصف ایمان ہے انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ عید الفطر کے خوشیوں کے موقع پر عوام‘تاجر برادری سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد صفائی کے حوالے سے میٹروپولٹین انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔