MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

فرنٹیئرکور بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے فیلڈ ہسپتال کوہلو میں لیڈی ہیلتھ وزیٹرز اور خواتین میڈیکل ٹیکنیشن کیلئے کورسز کا انعقاد

0 271

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)فرنٹیئرکور بلوچستان (نارتھ)، بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے

- Advertisement -

فرنٹیئرکور بلوچستان (نارتھ) میوند رائفلز کے اشتراک سے کوہلو ڈسٹرکٹ کی خواتین ہیلتھ وزیٹرز اور خواتین میڈیکل ٹیکنیشن کیلئے ریفریشر ٹریننگ کورس کا انعقاد کیا گیا۔ ضلع کوہلو میں موجود تمام بنیادی ہیلتھ یونٹس کی 22 لیڈی ہیلتھ ورکرز اور فیمیل میڈیکل ٹیکنیشن نے ’’سکل اینہانسمنٹ‘‘ٹریننگ میں حصہ لیا۔ فرنٹیئر کور میڈیکل برانچ اور میوند رائفلز نے صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے

 

لیڈی ہیلتھ وزیٹرز کو نوزائیدہ بچوں اور ماؤں کی نگہداشت کے لیے سکل اینہانسمنٹ کی ٹریننگ دی۔ ٹریننگ کورس میں ورکرز کو خواتین کے بلڈ پریشر ، شوگر ،سٹیتھو سکوپ کے استعمال اور حٖفاظتی ٹیکوں کے کورسز بارے ٹریننگ کرائی گئی علاوہ ازیں بچوں کے آئی چارٹ ، ہائیٹ ، ویٹ اور خوراک کے حوالے سے مختلف سیشن کا اہتمام کیا گیا۔
ٹریننگ کورس کے اختتام پر لیڈی ہیلتھ ورکرز نے فرنٹیئر کوربلوچستان (نارتھ) کی جانب سے میڈیکل ٹریننگ سیشن کو کارآمد قرار دیتے ہوئے ایف سی کے اعلی حکام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.