چائینز گورنمنٹ کی جانب سے غریب اور مستحق افراد میں محمد آصف ترین اور خورشید بروچہ نے راشن تقسیم کیا
کوئٹہ(مسائل نیوز)چائینیز گورنمنٹ کی طرف بلوچستان کے غریب اور مستحق عوام میں رمضان المبارک اور عید الفطر کے حوالے سے ایس او ایس SOS چلڈرن ویلج میں محمد آصف ترین اور خورشید بروچہ نے راشن تقسم کیا اس موقع پر غریب عوام کی خوشی دیدنی تھی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے محمد آصف ترین اور خورشید نے کہا کہ ہم چائینیز حکومت کا تہہ دل سے مشکور ہیں کہ انہوں نے رمضان المبارک اور
- Advertisement -

عید الفطر کے پرمسرت موقع پر بلوچستان کے غریب اور مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا چائینیز حکومت نے ہر مشکل کی گھڑی میں پاکستانی عوام کا ساتھ دیا ھے چاہیے کورنا وائرس ہو ، سیلاب و زلزلہ ہو یا رمضان المبارک اور عید کا پرمسرت موقع ہو چائینیز حکومت نے بین الاقوامی سطح پر بھی ہر فورم پر ایک عظیم دوست کی حثیت سے پاکستان کےلئے آواز بلند کی ھے چائینیز حکومت کی پاکستانی عوام کے لئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ھے کہ چائینیز حکومت نے ہر مشکل میں پاکستان حکومت اور عوام کی مدد کی ھے جس پر ہمیں فجر ہیں