MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

انٹرا پارٹی الیکشن کا اعلان بہ حیثیت صدر خود کروں گا، جام کمال

0 565

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) سابق وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے بی اے پی کے الیکشن سے متعلق بیان کی تردید کر تے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سیکرٹری بلوچستان عوامی پارٹی کے الیکشن سے متعلق بیان کی تردید کرتے ہیں، پارٹی الیکشن سے متعلق سینئر رہنماﺅں سے مشاورت نہیں کی گئی،انہوں نے کہا کہ جنرل سیکرٹری منظور احمد کاکڑ کی طرف سے شائع کی گئی وہ بے بنیاد ہے، بلوچستان عوامی پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کا اعلان بحثیت پارٹی صدر خود کرونگا،جام کمال نے کہا کہ بے بنیاد بیانات سے پارٹی کو نقصان ہوگا، سینئر قیادت سے مشاورت کے بعد اعلان کرینگے، پارٹی صدر کی موجودگی میں جنرل سیکرٹری کو اختیار نہیں کہ وہ اتنا بڑا فیصلہ کرے۔سابق وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ ملک سے باہر ہوں کوئٹہ پہنچ کر مشاورت کے بعد انٹرا پارٹی الیکشن کا اعلان کیا جائے گا۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.