MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بڑی سیاسی جماعت نے وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ عمرے پر جانے سے معذرت کر لی

0 268

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)بڑی سیاسی جماعت نے وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ عمرے پر جانے سے معذرت کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق عوام نیشنل پارٹی (اے این پی) نے وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ عمرے پر جانے سے معذرت کر لی۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما امیر حیدر ہوتی نے کہا ہے کہ عمرے کی ادائیگی کی دعوت دینے پر وزیراعظم کے شکر گزار ہیں لیکن سرکاری سطح پر عمرے کی ادائیگی ہماری روایات میں شامل نہیں ہے۔امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،

- Advertisement -

دینی فریضے کی ادائیگی انفرادی عمل ہے، دینی فریضے پہلے بھی ادا کیے ہیں اور آئندہ بھی ادا کرتے رہیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.