سونے کی قیمت میں بڑی کمی
عالمی مارکیٹ میں سونا 7 ڈالر کمی سے 1951 ڈالر فی اونس تک گرگیا ۔صرافہ ڈیلرزکے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے سستا ہونے کی وجہ سے سونا کی قیمت میں کمی ہوئی ہے ۔ایک تولہ سونا 1000 روپے سستا ہوگیا
- Advertisement -
جس کے بعد ایک تولہ سونا کم ہوکر 2 لاکھ 20 ہزار 700 روپے کا ہوگیا ۔دس گرام سونا 858 روپے کمی سے 1 لاکھ 89 ہزار 214 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 2650 روپے پر برقرار ہے ۔واضح رہے ہفتہ کہ روز سونے کی قیمت میں 1700 روپے کمی ہوئی تھی جس کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 21 ہزار 700 روپے ہو ا تھا ۔
[…] سونے کی قیمت میں بڑی کمی […]