قوم جھولیاں اٹھا کر عمران خان کے جانیکی دعائیں مانگ رہی تھی،اگر روس جانے پر عمران خان کے خلاف سازش ہوئی تو روس نے وزیراعظم شہبازشریف کو کیوں مبارک باددی؟ وفاقی وزیر جاوید لطیف کا حیران کن انکشاف
شیخوپورہ(مسائل نیوز)وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پوری قوم 4 سال سیجھولیاں اٹھا کرعمران خان کے جانیکی دعائیں مانگ رہی تھی۔جاوید لطیف کے بطور وفاقی وزیر حلف اٹھانے کے بعد آبائی شہر شیخوپورہ پہنچنے پر لیگی کارکنوں کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا، کارکنوں نے میاں جاوید لطیف پر پھول نچھاور کیے، اس موقع پر آتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔کارکنوں سے خطاب میں جاوید لطیف نے کہا کہ اگر روس جانے پر عمران خان کے خلاف سازش ہوئی تو روس نے وزیراعظم شہبازشریف کوکیوں مبارک باددی؟انہوں نے کہا کہ اداروں پر عدم اعتماد اور
- Advertisement -
بلیک میل کرناعمران خان کی پرانی عادت ہے، قومی سلامتی کمیٹی کے دونوں اجلاسوں میں سازش کاذکر نہیں ہوا، یہ عالمی سازش تھی تو عمران خان نے اقتداربچانیکی خاطر زرداری سیکیوں رابطہ کیا؟جاوید لطیف نے کہاکہ پوری قوم 4 سال سیجھولیاں اٹھا کرعمران خان کیجانیکی دعائیں مانگ رہی تھی۔
[…] آباد (مسائل نیوز) وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا ہے کہ اعظم سواتی کا بیان غداری کے زمرے میں آتا […]