بہت جلد پی ٹی آئی اور عمران نیازی کا باب ہمیشہ کیلئے بند ہونیوالا ہے،مولانا مفتی محمدقاسم
چمن(مسائل نیوز)شھیداسلام مولانامحمدحنیف رح کے جانشین جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی رہنماء مولانا مفتی محمدقاسم نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بہت جلد پی ٹی آئی او ر عمران نیازی کا باب ہمیشہ کیلئے بند ہونیوالا ہے جمعیت علماء اسلام ملک کی بڑی مذھبی سیاسی جماعت ہے سب کو ساتھ لیکرچلیں گے عمران کی حکومتی کارکردگی زیرو ہے اور آپ مفت میں ہیرو بننے کی ناکام کوشش کررہے ہیں آپکی ڈرامے بازیاں ختم کرپشن کے مقدمات اور اڈیالہ جیل آپکے منتظر ہیں نہ آپ صادق نہ آپ امین بلکہ آپ آج کے پاکستان کے میر جعفر ہیں آپکا جرم یہ ہے کہ آپ نے ملک کا آئین قانون اور قومی اسمبلی کو پیروں تلے روندا انھوں نے کہا کہ عمران خان نے کراچی کے جلسہ میں اپنے بیانیے سے یو ٹرن لیا اور امریکہ کیساتھ اچھے تعلقات کی خواہش کا بھی اظہار کیا آپ نے تو پشاور کے بعد کراچی میں امریکہ اور انڈیا کیخلاف جہاد کے نعرے لگانے تھے ؟ انھوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن صاحب بلاشبہ ایک بہادر، نڈر، بے خوف، اور جراتمند سیاسی لیڈر ہیں جو آئین اور جمہوریت کی سر بلندی کے لئے کسی بھی آئین شکن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر للکارنا جانتے ہیں۔
انکی للکار اور انکا انکار دونوں ہی کمال ہیں