MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

“پہلے دوسرے دوستوں کو موقع دینا چاہتے ہیں” آصف علی زرداری نے شہبازشریف کابینہ کا حصہ نہ بننے کا عندیہ دیدیا

0 263

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) پیپلز پارٹی نے وفاقی کابینہ میں شامل نہ ہونے کا عندیہ دے دیا، آصف زرداری نے کہا کہ پہلے دوسرے دوستوں کو موقع دینا چاہتے ہیں۔

- Advertisement -

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین ایوان میں پہنچے جہاں راہداری میں صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ میں شامل ہوگی؟ جس پر آصف زرداری نے جواب دیا کہ میرا خیال ہے ابھی پارٹی شامل نہیں ہو رہی۔

صحافی نے دوسرا سوال کیا کہ کیا آپ سارا بوجھ شہباز شریف پر ڈالنا چاہتے ہیں؟ جس پر آصف زرداری نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ پہلے دوسرے دوستوں اکاموڈیٹ کیا جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.