MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سبی میں 4 کلاس رومز کی تعمیر و آرائش کا کام مکمل کرلیا گیا۔

0 501

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سبی (مسائل نیوز)فرنٹیئرکور بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں خستہ حال گورنمنٹ سکولوں اور کالجز میں تعمیراتی کام کی تکمیل

- Advertisement -

فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سبی میں 4 کلاس رومز کی تعمیر و آرائش کا کام مکمل کرلیا گیا۔

فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) سبی سکاوٹس نے پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ریلوے کالونی سبی کی درخواست پر عمل کرتے ہوئے سکول میں چار کمروں کی تعمیر کا کام مکمل کرلیا۔ گزشتہ روز ایف حکام نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران اور پرنسپل کے ہمراہ سکول کا دورہ کرتے ہوئے نئے تعمیر شدہ کلاسز کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ ایف سی بلوچستان(نارتھ) کی جانب سے کلاس رومز کی تعمیر کے علاوہ اسمبلی گراونڈ اور چاردیواری کی تزئین و آرائش بھی کی گئ ۔ محکمہ تعلیم کے حکام، سکول اسٹاف اور مقامی عمائدین نے فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) کی تعلیم کے فروغ کے لئے اقدامات کو خوش آئند قراردیتے ہوئے ایف سی کے اعلی حکام کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.