MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کوئٹہ : ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ کا پانی کے عالمی دن کے حوالے سے پیغام

0 476

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ پانی زندگی ہے اس کی قدر کیجئے پانی کی قدر کریں ، تاکہ عام لوگوں میں شعور اجاگر کیا جاسکے موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے بلوچستان سمیت ملک بھر میں زراعت سے منسلک افراد کو بڑے مسائل اور چیلنجز کا سامنا ہےپانی کے زخائر دن بدن کم ہوتے جارہے ہیں وزیراعلٰی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے صوبے میں خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں

- Advertisement -

پانی کا ضیاع روکنے کے لئے معاشرے کے ہرفرد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے معمول سے کم بارشوں کے باعث پانی کی قلت میں اضافہ ہوا ہے زیر زمین پانی کی سطح بہتر بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں : ماضی میں پلاننگ کے فقدان کے باعث پانی کے بحران سے مسائل میں اضافہ ہوا صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے حکمت عملی مرتب کی جارہی ہے ،

پانی کا عالمی دن منانے کا مقصد عوام میں پانی کی اہمیت اور بحران کے بارے میں شعور کی آگاہی ہے ترقیاتی پروگرام میں ڈیموں کی تعمیر کو اولین ترجیح دی گئی ہےپینے کے صاف پانی کو دیگر غیرضروری کاموں کے لئے استعمال نہ کرنا سب کی ذمہ داری ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.