MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مریم نواز کی طبیعت اچانک ناساز، سوات جلسہ ملتوی

0 384

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صد رمریم نواز کی طبیعت اچانک ناساز ہو گئی جس کے باعث سوات کا جلسہ منسوخ کردیا گیا ۔ مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کے مطابق مریم نوازکو تیز بخار ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹرز نے انہیں سفرکرنے سے منع کیا ہے ۔ خیبرپختونخوا ہ خاص طور پر اہل سوات سے معذرت خواہ ہیں ،مریم نواز شریف کو اعتماد ہے کہ خیبرپختونخوا ہ کے عوام بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں شیر کے نشان پر مہرلگائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے

- Advertisement -

عہدیداروں اور کارکنان کے لئے مریم نوازشریف نے نیک تمنائوں کا پیغام دیا ہے۔مسلم لیگ (ن)خیبرپختونخوا ہ کے صدرانجینئر امیرمقام، عہدیداروں اور کارکنان کے جذبوں اور محنت کو سلام پیش کرتے ہیں ،آپ سے مریم نوازشریف کی صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.