MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کراچی میں22 دن کی بچی کے قتل میں ماں ملوث نکلی

1 339

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز) کراچی پولیس نے لیاقت آباد میں 22 دن کی بچی کے قتل کے دلخراش واقعے سے پردہ اٹھا دیا۔ایس ایچ او لیاقت آباد کے مطابق بچی کے قتل میں ماں ملوث نکلی ہے، سنگدل ماں نے اپنے ہاتھوں سے بچی کو ذبح کیا۔

- Advertisement -

ایس ایچ او کے مطابق پولیس نے ملزمہ عمیمہ کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا ہے، جس نے تھانے میں جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔ملزمہ نے پولیس کو بیان دیا کہ بچی رات کو سونے نہیں دیتی تھی، جس پر شوہر سے جھگڑا رہتا تھا، ڈکیتی کا رنگ دینے کے لیے گھر میں سامان بکھیر دیا تھا۔پولیس کے مطابق 22 دن کی بچی کی لاش 10 مارچ کو گھر سے برآمد ہوئی تھی، ملزمہ نے گھر میں ڈکیتی کی اطلاع دے کر بے ہوشی کا ڈرامہ بھی رچایا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] والا(مسائل نیوز) صوبہ پنجاب کی تحصیل عارفوالا میںسنگدل ماں نے آشنا سے ملکر14 سالہ بیٹی کو زہردے کر موت کے گھاٹ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.