MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بزدارسرکارہٹانے میں ساتھ دینے پر(ن) لیگ کی جانب سے قومی اسمبلی کا ٹکٹ دینے کی پیشکش ہوئی تحریک انصاف کے ایم پی اے کا دعویٰ

1 270

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ملتان(مسائل نیوز)ملتان سے تحریک انصاف کے ایم پی اے جاوید اخترانصاری نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ کی طرف سے انہیں پنجاب میں بزدارسرکارکوہٹانے میں ساتھ دینے کے بدلے قومی اسمبلی کے ٹکٹ کی پیشکش کی گئی ہے لیکن وہ اپنا ضمیرنہیں بیچیں گے ۔ وہ ڈٹ کر وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کے ساتھ کھڑے ہیں۔صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے پی پی 215سے ایم پی اے جاویداخترانصاری کا کہنا تھا کہ جس طرح کپتان عمران خان ڈٹ کرکھڑے ہیں ،اسی طرح کھلاڑی بھی ان کیساتھ ڈٹ کرکھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے

- Advertisement -

کہ ہم ایک مجاہد وزیراعظم کیساتھ کھڑے ہیں جو محب وطن ہے اور اپنے ملک وعوام کیلئے سوچتا ہے۔ن لیگ نے چھانگا مانگا کی سیاست کی ہے اور وہ یہی کرسکتے ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ اپوزیشن جماعتوں کے لوگ پیسوں کے بیگ لیکر اراکین کو خریدنا چاہتے ہیں لیکن ہرکوئی بکنے والا نہیں ہوتا،انہیں معلو م نہیں کہ پی ٹی آئی کے اراکین نظریے کی سیاست کرتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.