بھارت اپنی نااہلی اور نالائقی کے باعث خطے کی سلامتی کو داو پر لگانے کی کوشش کر رہا ہے،فرح عظیم شاہ
کوئٹہ (مسائل نیوز)بھارت اپنی نااہلی اور نالائقی کے باعث خطے کی سلامتی کو داو پر لگانے کی کوشش کر رہا ہےبھارتی جوہری پروگرام غیرپیشہ ورانہ اور نااہل لوگوں کے ہاتھ میں ہے پاکستانی حدود پر بھارت سے میزائل فائر ہونا ، بھارتی نااہلی ثابت کرتا ہے ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی میزائل کے رد عمل میں پاکستان نے دوراندیشی اوراعلیٰ پیشہ ورانہ روایے کا عملی مظاہرہ کیا ہےبھارتی جنگی جنون نے خطے کی مجموعی سلامتی کو خطرے میں ڈال رکھا ہے، بھارت اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کے لئے خطے کے امن کو ثبوتاژ کرنا چاہتا ہے، بھارتی نیو کلئیر پروگرام غیر محفوظ ہاتھوں میں ہے اسے بند کرنے کے لئے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے، بھارت میں یورینیم کی غیر قانونی فروخت کے واقعات میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے بھارت میں جوہری بلیک مارکیٹنگ ، باعث تشویش ہے ، بھارتی جوہری پھیلاؤ، بین الاقوامی امن اور سیکیورٹی کیلئے شدید خطرے کا سبب بن سکتا ہے