MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پشاور دھماکا، خودکش بمبار کے 3 سہولت کار پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے

1 249

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پشاور(مسائل نیوز) پشاور پولیس نے مسجد میں خودکش حملہ کرنے والے کے مرکزی سہولت کار اور دو دیگر ساتھیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جامع مسجد کوچہ رسالدار میں خود کش بمبار کے تین سہولت کار پولیس مقابلے میں اپنے انجام کو پہنچ گئے۔وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے میڈیا کو بتایا کہ سہولت کارعبدالواجد،مظفر شاہ اور محمد طارق پولیس مقابلے میں مارے جا چکے ہیں جن کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے تھا۔
تینوں سہولت کار دہشت گرد تاجر ستنام سنگھ،مذہبی اسکالر قاضی شیخ عبدالمجید اور دیگر افراد کے قتل میں بھی ملوث تھے۔بیرسٹرسیف نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر اب تک صوبے میں ایک لاکھ سے زائد مقامات کی سکیورٹی جانچ پڑتال کی گئی ہے۔

- Advertisement -

پشاور پولیس کے سی سی پی او اعجاز خان نے ڈان ڈاٹ کام کو اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان تینوں کو منگل اور بدھ کی درمیانی شب ضلع کے سرحدی علاقوں میں محکمہ انسداد دہشت گردی اور خیبر پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن میں حملہ آور کے صوبائی دارالحکومت میں استقبال سمیت قیام اور اس سلسلے میں رہنمائی فراہم کرنے والا مرکزی سہولت کار مارا گیا۔ سی سی پی او نے کہا کہ کارروائی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی اور مارے گئے دہشت گرد دہشت گردی کی دیگر کارروائیوں میں بھی ملوث تھے۔ واضح رہے کہ چار مارچ کو پشاور کی مسجد میں ہونے والے خودکش حملے میں 62 افراد شہید ہوگئے تھے۔گزشتہ ہفتے نماز جمعہ کے دوران شہر کے علاقے کوچہ رسالدار میں واقع اہل تشیع مسلک کی مسجد میں خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا جس کے نتیجے میں کم از کم 63 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)افغانستان کے دارالحکومت کابل کی ایک درسگاہ میں خودکش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق ہو گئے۔غیر ملکی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.