MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

قومی ٹیم میں کون سا کھلاڑی سب کھلاڑیوں کے بال کاٹتا ہے؟ کپتان بابر اعظم نے بتادیا

0 247

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی بال کٹواتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر بابراعظم کی ہیئر کٹ لیتے ہوئے ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جن میں بابر کو قومی ٹیم میں شامل ہیئر اسٹائلسٹ پر بات کرتے بھی دیکھا گیا۔بابر کے ہیئر اسٹائلسٹ نے کہاکہ بابر چونکہ گڈ لکنگ ہیں لہٰذا ان پر زیادہ کام نہیں کرنا پڑتا، ان پر ہلکا پھلکا ہی کام کرنا پڑتا ہے۔دوسری جانب ویڈیو میں بابر نے کہاکہ ہم کھلاڑی دوران میچ ایک دوسرے کے بال بھی کاٹ لیتے ہیں۔بابراعظم نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے دورے

- Advertisement -

کے دوران بھی ہم کھلاڑی ایک دوسرے کے بال کاٹتے رہے اور سب سے زیادہ بال فاسٹ بولر حسنین نے کاٹے، سب کھلاڑیوں کے وہی بال کاٹتا ہے اور حسنین بہت اچھی بالوں کی کٹنگ کرتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.