MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر بڑا رمضان پیکج دینےکی تیاری کرلی

0 298

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر بڑا رمضان پیکج دینےکی تیاری کرلی۔ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر 8 ارب28 کروڑ روپےکا رمضان ریلیف پیکج دینے کی تجویز ہے جس کے تحت 19 اشیائے ضروریہ پرسبسڈی دیے جانے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے ذرائع کے مطابق پیکج کے تحت سب سے زیادہ سبسڈی گھی کے لیے مختص کرنے کی تجویز ہے جس میں گھی کے لیے 4 ارب 5کروڑ روپے کی سبسڈی کی تجویز دی گئی ہے جب کہ آٹے پر 2ارب 53 کروڑ 40 لاکھ اور چینی پر 75کروڑ روپے کی سبسڈی کی تجویز

- Advertisement -

ہے۔ذرائع نے بتایا کہ باسمتی چاول پر ڈھائی کروڑ، سیلہ چاول پرایک کروڑ ،ٹوٹا چاول پر3 کروڑ 60 لاکھ، دال چنا پر3 کروڑ، دال مسورپر3 کروڑ اور سفید چنے پر 5 کروڑ روپے کی سبسڈی کی تجویز ہے۔ذرائع کے مطابق رمضان پیکج کے تحت دیگر اشیاء پر76کروڑ 50 لاکھ روپےکی سبسڈی کی تجویز ہے۔حکومت نے گزشتہ سال7 ارب 84 کروڑ 26 لاکھ روپے کے رمضان پیکج کا اعلان کیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.