MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نسیم شاہ کا اپنی منگنی کی افواہوں پر ردِعمل

0 216

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نسیم شاہ کا اپنی منگنی کی افواہوں پر ردِعمل

- Advertisement -

نسیم شاہ کے حوالے سے گزشتہ کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ ان کی منگنی ہوگئی ہے۔لیکن حال ہی میں جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں ایک بار پھر کرکٹر نے اس حوالے سے بات کی۔ا±نہوں نے کہا کہ میری منگنی کی تمام افواہیں بالکل غلط ہیں کیونکہ ایسا کچھ نہیں ہوا، مجھے سمجھ نہیں آتی کہ سب میری منگنی یا شادی میں اتنی دلچسپی کیوں رکھتے ہیں؟نسیم شاہ نے مداحوں کو مشورہ دیا کہ آپ لوگ ہمیں کرکٹ کھیلتا دیکھیں اور اس سے لطف اندوز ہوں، شادی میرا ذاتی معاملہ ہے اور یہ تب ہی ہو گی جب قسمت میں ہوگا۔ا±نہوں نے مزید کہا کہ لوگ کرکٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی پر توجہ دینے کے بجائے اچانک ان کی شادیوں اور مصروفیات پر کیوں توجہ دینے لگتے ہیں؟انگلش لیگ ٹی ٹوئنٹی وائیٹلٹی بلاسٹ کھیلنے میں مصروف قومی فاسٹ بولر ایک بار اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی منگنی کے بارے میں پھیلی تمام افواہوں کی تردید کرچکے ہیں۔یاد رہے کہ نسیم شاہ نے ٹی 20 بلاسٹ میں لیسٹر شائر فاکس کے لیے اب تک چار میچ کھیلے ہیں۔ا±نہوں نے انگلش لیگ کا حصّہ بننے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ابھی تک صرف چند گیمز کھیلنے کا موقع ملا جوکہ ایک اچھا تجربہ تھا اور میں اپنی کارکردگی سے خوش ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.