MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان اورآسٹریلیا کی ٹیمز بہترین کھیلتی ہیں دورہ پاکستان یادگارہوگا، عثمان خواجہ

1 571

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(ویب ڈیسک)آسٹریلیا کے اوپننگ بیٹرعثمان خواجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اورآسٹریلیا کی ٹیمیں بہترین کرکٹ کھیلتی ہیں دورہ پاکستان یادگارہوگا۔آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے بیٹرعثمان خواجہ نے آن لائن پریس کانفرنس میں کہا کہ آسٹریلیا کبھی پاکستان میں نہیں کھیلا اس لئے نیا تجربہ ہوگا۔ راولپنڈی کی پچ فاسٹ بولرزکے لئے سازگارہوتی ہے

- Advertisement -

لیکن اس بارمختلف پچ کی امید ہے۔عثمان خواجہ نے مزید کہا کہ بابراعظم دنیا کا بہترین کرکٹر ہے جس نے پچھلے سال بہترین پرفارمنس دی۔ اظہرعلی کی آسٹریلیا کیخلاف پرفارمنس بہتری رہی ہے۔ محمد رضوان بھی فارم میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کھیلنا اہم لمحہ ہے۔ میری ہمیشہ سے خواہش تھی کہ پاکستان میں کھیلوں۔

آسٹریلیا میں پاکستان کے ساتھ کھیلا ہے لیکن پاکستان میں میں کھیلنے کے لیے پرجوش ہیں۔دکھ ہوتا ہے کہ پاکستان اتنے سال اپنی سرزمین پر کھیلنے سے محروم رہا۔ پاکستان میں کرکٹ فینز ہمیشہ اچھی کرکٹ کی تعریف کرتے ہیں۔عثمان خواجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اوربھارت کے آپس میں نہ کھیلنے کا دکھ ہے۔ ہمیں معلوم ہے کہ بھارت اورپاکستان کا ٹاکرہ کتنا اہم ہوتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.