حکومت عوام اورسیاسی قوتوں کی آوازدباناچاہتی ہے،مولانا ہاشمی
کوئٹہ(جی این ایم) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ حکومت ہر محاذ پر ناکام اب آرڈیننس کے ذریعے اپنی ناکامیوں ،بدعنوانیوں اورناہلی کو چھپانے کیلئے آرڈیننس لارہی ہے خود دوسروں پر الزامات لگاکر ،کنٹینرپر لوگوں اداروں کی تضہیک کرنے والوں کو فیک نیوزیادآیاحکومت عوام ،سیاسی قوتوں کی آوازدباناچاہتی ہے ۔روزانہ تقاریر میں غریب عوام کی تضہیک کرکے مہنگائی بے روزگاری ختم کرنے کے دعوے کرنے والوں کے خلاف بھی کوئی آرڈیننس لائی جائے ۔
- Advertisement -
پاکستان میں مہنگائی دیگر ممالک سے کم کے دعوے کرنے والے ملک میں فی کس آمدنی کا بھی دیگر ممالک سے موازنہ کریں ۔پیکا ترامیم کے ذریعے میڈیا وعوام کی آوازدبایاجارہا ہے جبکہ ایک اورآر ڈنےنس کے ذرےعے الےکشن کمےشن کے اختےارات کو محدود کرکے کیاجارہا ہے یہ سب غیرقانونی غیر آئینی ہے ۔انہوں نے کہاکہ غفلت وجلدی میں پاس کی گئی آڑڈیننس آزاد میڈیا پر قدغن اور انتخابات کی غےر جانبداری اور شفافےت پر شب خون مارنے کے مترادف ہے ۔
پیکاارڈیننس جمہوری آزادی اورانسانی حقوق کے خلاف ہے ۔اس قسم کی آرڈیننسزسے حکومت محفوظ نہیں رہ سکتی حکمران آرڈیننس کے بجائے کارکردگی بہتر بنائے تاکہ آپ کی بہترکارکردگی ،دیانت داری وامانت داری خودآپ کی تعریف کریں بدقسمتی سے اب حکومت میڈیاوعوام کامنہ بند کرناچاہتی ہے ۔