کوئٹہ (مسائل نیوز) گورنرہاوس کوئٹہ میں ہفتہ کے روز صوبائی محتسب بلوچستان کی سادہ مگر پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں نذر محمد بلوچ نے نئے صوبائی محتسب بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا. گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے نذر محمد بلوچ سے حلف لیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری، ممبر پاکستان بار کونسل منیر کاکڑ اور کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر اقبال کاسی موجود تھے۔ اس کے علاوہ تحریک انصاف کے وکلاء، عہدیداران اور ورکرز بھی حلف برداری میں موجود تھے.