کوئٹہ کے سلگتے مسائل ومشکلات کو اجاگراوران کے حل کیلئے دھرنا دیا ،مولانا ہاشمی
کوئٹہ(ویب ڈیسک)جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے کوئٹہ کے سلگتے مسائل ،بدعنوانی،گیس ،بجلی لوڈشیڈنگ ،منشیات ،بے روزگاری ،بدعنوانی اورحکومتی غفلت کے خلاف ”حق دوکوئٹہ “دھرنا امیر جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ حافظ نورعلی کی صدارت میں دیا گیا
- Advertisement -
دھرنا صبح دس سے شام 5بجے تک جاری رہادھرناکے مہمان خصوصی حق دو تحریک کے قائد مولاناہدایت الرحمان بلوچ تھے ۔دھرنے کے شرکاءسے خصوصی خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہاکہ ہم نے کوئٹہ کے سلگتے مسائل ومشکلات کو اجاگراوران کے حل کیلئے دھرنا دیا حکمرانوں نے کوئٹہ کے مسائل پر ایکشن نہیں لیاتوہمارااگلا دھرنا سخت اور غیر معینہ مدت کیلئے ہوگا
چالیس لاکھ کے شہر میں ہسپتال یونیورسٹی اور دفاتر ہڑتالوں کے نام پر بند ،بجلی گیس لوڈشیڈنگ جاری ،لاکھوں شہری ٹینکرمافیا کے حوالے ،منشیات وشراب کھلے عام دستیاب ،کوئی روک ٹھوک نہیں،سیوریج،ٹریفک وصفائی کے مسائل ضلعی انتظامیہ کونظرنہیں آتی ۔میٹروبس، سرکولرٹرین وجدید ٹرانسپورٹ کی سہولتیں شہریوں پر حرام کر دی گئی ہیں۔