MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ایف پی ایس سی کے سب کیمپس کے قیام کے حوالے سے اقدامات تیز کیے جائیں، مطہر نیاز رانا

2 278

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

تربت(ویب ڈیسک) چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے تربت کا مختصر دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان بلوچ ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہرام خان مندوخیل اور دیگر محکموں کے ضلعی سربراہان نے چیف سیکریٹری بلوچستان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس دوران تربٹ ائیرپورٹ میں چیف سیکریٹری بلوچستان نے تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے

- Advertisement -

کہا کہ وہ مالی سال 22-2021 کے بجٹ میں شامل ترقیاتی اسکیموں کے پی سی ون کو جلد از جلد تیار کرکے متعلقہ اداروں میں جمع کردیں تاکہ اس حوالے سے ترقیاتی منصوبوں کی ٹینڈرنگ کا پروسیس جلد مکمل کیا جاسکے۔ اس موقع پر انہوں نے رجسٹرار تربت یونیورسٹی گنگوزار بلوچ سے بھی یونیورسٹی کے تعلیمی اور انتظامی امور کے بارے میں مختصر تبادلہ خیال کیا۔

اس دوران رجسٹرار تربت یونیورسٹی نے چیف سیکریٹری بلوچستان کو تربت یونیورسٹی کے بارے میں بریفنگ دی اور انہیں تربت یونیورسٹی کو درپیش مسائل کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ چیف سیکریٹری بلوچستان نے انہیں یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ بہت جلد تربت یونیورسٹی کا تفصیلی دورہ کرینگے اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے فوری اقدامات اٹھائیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.