MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سونے کی قیمت میں کمی مگر چاندی مہنگی! جانیں 27 جنوری 2026 کے تازہ ترین ریٹس

0 7

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ چاندی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل 27 جنوری 2026 کو سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی ہوئی۔

ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخ کے مطابق آج 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1,500 روپے کمی کے بعد 5 لاکھ 30 ہزار 562 روپے ہو گئی جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 1,286 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 54 ہزار 871 روپے پر آ گئی ہے۔

دوسری جانب 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت میں 1,179 روپے کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 16 ہزار 980 روپے مقرر کی گئی ہے۔

- Advertisement -

سونے کے برعکس چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 212 روپے اضافے کے بعد 11 ہزار 640 روپے ہو گئی جبکہ 24 قیراط چاندی کے 10 گرام کی قیمت 182 روپے بڑھ کر 9 ہزار 979 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے جہاں فی اونس سونا 15 ڈالر کمی کے بعد 5,082 ڈالر میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی چاندی کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس چاندی 2.12 ڈالر اضافے کے بعد 111.65 ڈالر ہو گئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمتوں کا تعین انٹربینک ایکسچینج ریٹ کی بنیاد پر کیا جاتا ہے جبکہ مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ عالمی رجحانات اور روپے کی قدر سے جڑا ہوتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.