کوئٹہ(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اتوار کے روز چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی سے ملاقات کی ملاقات میں بلوچستان عوامی پارٹی کے سیکرٹری جنرل سینیٹر منظور خان کا کڑ ،سینیٹر کہدہ بابر ،سینیٹر نصیب اللہ بازئی اور سینیٹر عبدالقادر بھی موجود تھے ،ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیاگیابلکہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں بلوچستان عوامی پارٹی کے موقف پر غور کیاگیا ،
- Advertisement -
ملاقات میں اتفاق کیاگیاہے کہ ملکی مفادات کے مطابق بی اے پی قومی سیاست میں اپنا بھرپور کردار ادا کریگی بی اے پی سینیٹ اور قومی اسمبلی میں قابل زکر اکثریت کی حامل جماعت ہے مرکز میں بی اے پی کو پاکستان تحریک انصاف کی اہم اتحادی جماعت کی حیثیت حاصل ہے،بی اے پی مضبوط اور واضع موقف اپنا کر قومی سیاست میں اپنی عددی حیثیت منوائے گی
،ملاقات میں اہم صوبائی معاملات اور ترقیاتی امور پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا وزیراعلیٰ بلوچستان نے چیئرمین سینیٹ اور سینیٹرز کو ترقیاتی حکمت عملی اور امور پر آگاہ کیا۔ سینیٹرز نے وزیراعلیٰ کی قیادت میں صوبائی حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار اور اس عزم کااظہا رکیاکہ بلوچستان عوامی پارٹی کو صوبے کے ساتھ ساتھ ملکی سطح پر بھی مستحکم اور فعال بنایا جائے گا۔