MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ہیلتھ کارڈ کا اجرا وزیراعظم کا شاندار کارنامہ ہے،فرخ حبیب

1 272

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جھنگ (ویب ڈیسک)وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ حکومت بے گھر ،کم وسائل کے حامل لوگوں کو نیا پاکستان ہاو¿سنگ پراجیکٹ کے تحت 3 سے 10 مرلہ تک گھروں کی تعمیرکیلئے انتہائی آسان شرائط پر قرضے فراہم کررہی ہے ،اب تک260 ارب روپے کے قرضوں کے حصول کیلئے درخواستیں موصول ہوچکی ہیں جن میں سے130 ارب روپے کے قرضوں کی منظوری ،40 ارب روپے کی رقم جاری بھی کردی گئی ہے ،

- Advertisement -

ہیلتھ کارڈ کا اجرا وزیراعظم کا شاندار کارنامہ ہے،عمران خان نے بلاامتیاز ہر شخص کی جیب میں 10 لاکھ ڈال کر اسے لکھ پتی بنادیا ہے ،اب ہر گھرانہ اس رقم سے ملک بھر میں کہیں بھی اپنی پسند کے ہسپتال میں پسند کے ڈاکٹرزسے اپنا علاج کروا سکتا ہے۔وہ اتوار کو پریس کلب جھنگ میں منعقدہ پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس جھنگ کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ حسن اسد علوی،پی ٹی آئی، انجمن تاجران، جھنگ چیمبر آف کامرس، جھنگ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے عہدیداران،

الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافی اور مختلف مکاتب فکر کے اہم افراد بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ پاکستان میں ساٹھ ستر سال میں کوئی کلچر ہی نہیں بن سکا حالانکہ اس کے برعکس پوری دنیا میں یہ سسٹم رائج ہے کہ لوگ وہاں کی حکومتوں کی پالیسی کے تحت بینکوں اور متعلقہ مالی اداروں سے لوننگ سکیم کے تحت پیسے لے کر گھر بناتے اور پھر آہستہ آہستہ ان کی ادائیگی کرتے رہتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.