عوام اپوزیشن کی جانب دیکھ رہے ہیں کہ کوئی ان کے لیے آواز اٹھائے،مریم نواز
اسلام آباد(ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن)کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام اپوزیشن کی جانب دیکھ رہے ہیں کہ کوئی ان کے لیے آواز اٹھائے جب کہ تحریک عدم اعتماد ایسا رسک ہے جو لینا چاہیے انہوں نے کہا کہ جب محسن بیگ نے آپ کو ایک ارب روپیہ جمع کرکے دیا تب تو وہ اچھے تھے
- Advertisement -
انہوں نے تنقید کی تو آپ نے ان کی دیواریں پھلانگنا شروع کردیں ہم پر صحافیوں نے بے جا تنقید بھی کی ہم نے تو کسی کو نشانہ نہیں بنایا کیا آپ کوئی ایسی شخصیت ہیں جن پر تنقید نہیں کی جاسکتی ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا انھوں نے کہا کہ عمران خان جس ملک میں جاتے ہیں وہاں دوسرے ملک کی برائیاں شروع کردیتے ہیں،
وہ دوسرے ملک سے بنے بنائے تعلقات بگاڑ آتے ہیں، پاکستان کے جن ملکوں سےاچھے تعلقات تھے انہوں نے وہ بھی برباد کردئیے انہوں نے کہا کہ پاکستان اکیلاکھڑا ہے عمران خان نے معیشت ہی تباہ نہیں کی بلکہ خارجہ پالیسی بھی بربادکی آج دوست ملک بھی پاکستان کو منہ لگانے کو تیار نہیں عمران خان براہ کرم غیر ملکی دورے نہ کیا کریں آپ کسی ریاست کے بادشاہ نہیں ہیں