عوام نے وزیر اعظم عمران خان کے ریلیف پیکیج کو تکلیف پیکیج قرار دیدیا
بہاولنگرمسائل نیوز) تبدیلی سرکار کی تباہ کاریاں جاری’ بہاولنگر کے عوام نے وزیر اعظم عمران خان کے ریلیف پیکیج کو تکلیف پیکیج قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف وزیر اعظم 120روپے کے ریلیف پیکیج کا اعلان کررہے ہیں دوسری طرف یوٹیلٹی سٹور پر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے اور ساتھ ہی وزیر اعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی نوید بھی سنا دی ہے اس حکومت سے عوام کو خیر کی توقع نہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر بات پر عمران خان نے یوٹرن لیا ہے اب عمران خان آب زم زم
- Advertisement -
سے نہا کر بھی آجائیں تو پاکستان کے عوام ان پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں بہاولنگر کے شہریوں کا کہنا تھا کہ جھوٹ اور یوٹرن لینا عمران خان کا وطیرہ ہے اس جیسا وزیر اعظم ملکی تاریخ میں کبھی نہیں آیا جو ہر بات پر یوٹرن لے لیتا ہے اب اس کی کسی بات پر پاکستانی عوام کو اعتماد نہیں شہریوں کا کہنا تھا کہ جس بات کا نوٹس عمران خان لیتے ہیں بالکل اس کے برعکس وہ اشیا مہنگی ہوجاتی ہیں اس لئے عمران خان عوام کو ریلیف پیکیج دینے کی بجائے تکلیف پیکیج دیتے ہیں عوام کی وزیر اعظم سے اپیل ہے کہ انہوں نے کہا تھا جس دن میرے خلاف دس افراد سڑکوں پر نکل آئے میں استعفیٰ دیکر گھر چلا جاؤنگا اگر عمران خان میں تھوڑی سی بھی اخلاقی جرات ہے تو وہ استعفیٰ دیکر گھر چلے جائیں اور قوم پر احسان کریں کیونکہ کرکٹ کھیلنا اور ملک چلانا دو مختلف کام ہیں 1992ء کے ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر سوائے کپتان ہونے کے ان کی کارکردگی دیکھی جائے تو وہ ایک عام کھلاڑی سے بھی بدتر تھی اب وزیر اعظم بن کر عمران خان نے جو گل کھلائے ہیں وہ قوم کے سامنے ہیں بہاولنگر کے شہریوں نے وزیر اعظم سے اپیل کی ہے کہ وہ اگر پاکستانیوں پر کوئی احسان کرناچاہتے ہیں تو خدا راہ استعفیٰ دیکر گھر جائیں قوم ان کا یہ احسان ساری زندگی یاد رکھیں گے۔