عمران خان کو ہٹانے سے ملک کے بحران حل نہیں ہونگے،لشکری رئیسانی
کوئٹہ (ویب ڈیسک)سینئر سیاستدان و سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ میڈیکل کالجز کے طلبامانگے کی کرسی پربیٹھے حکومت سے تعلیم کا حق مانگ رہے ہیں ، قوم پرستی کا دعوی کرنے والی اضلاع کی چھوٹی چھوٹی جماعتیں ہیں ان لوگوں کو اپنے اپنے گرہوں اور عہدے عزیز ہیںان کی سیاست اسمبلی تک پہنچے کیلئے ہے ،جام کمال اور قدوس بزنجو ایک ہی مینڈیٹ اور نقطہ نظر کے لوگ ہیں ،
- Advertisement -
عمران خان کو ہٹانے سے ملک کے بحران حل نہیں ہوں گے،یہ بات انہوں نے ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے جھالاوان ، مکران اور لورالائی میڈیکل کالجز کے طلباسے اظہار یکجہتی کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ،انہوں نے 70 روز سے احتجاج پر بیٹھے طلباکے جائز مطالبات منظور نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے مستقبل کے ڈاکٹر تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں
مگر صوبے کی نمائندگی کے دعویدار بے اختیار مسلط لوگ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے قائم کیمپ تک آنا گوار نہیں کرتے وزیراعلی کو خود آکر طلباکے مسئلہ کا حل تلاش کرنا چاہیے ، انہوں نے کہا کہ کسی کو چار سال تک میڈیکل کالجز میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباسے دوبارہ ٹیسٹ کے نام پر ان کی محنت ضائع نہیں کرنے دیں گے ،