ہماراانتظامیہ یا حکومت سے کوئی دشمنی نہیں ہمیں قانونی حقوق دیے جائیں ،ہدایت الرحمن
کوئٹہ(جی این ایم)جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی بلوچستان گوادر کو حق دو تحریک کے روح رواں مولانا مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ ہماراانتظامیہ یا حکومت سے کوئی دشمنی نہیں ہمیں قانونی حقوق دیے جائیں پھر ہم احتجاج نہیں کریں گے اگر حکمران وانتظامیہ لوٹ مار بھتہ خوری میں مصروف عوام کی مشکلات کا سبب بنے ہوئے ہیں تو ہم خاموش نہیں رہیں گے ہمارا اگلا ہدف اس احتجاج سے زیادہ سخت ہوگا
- Advertisement -
حکمران ہوش کا ناخن لیں اور اپنے کیے پر عمل کرتے ہوئے ساحل پر ٹرالرمافیا بارڈرپر بھتہ خوری ورشوت خوری ختم کرکے قانونی تجارت کرنے دیا جائے عزت نفس کا خیال کرتے ہوئے چیک پوسٹیں ختم کی جائے ۔ان خیالا ت کا اظہارانہوں نے گوادر کے مختلف علاقوں میں تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ ساحل ووسائل پر یہاں کے لوگوں کا اختیار کوئی غیر قانونی مطالبہ نہیں۔ہم قانون وآئین کے خلاف ورزری نہیں کریں گے
لیکن حکومت وانتظامیہ سے بھی قانون پر عمل درآمد کرتے ہوئے مسائل کا حل چاہتے ہیں ۔لسانیت وفرقہ واریت کی سیاست کرنے والے حق دو تحریک کے خلاف جھوٹاپروپیگنڈہ ختم کرتے ہوئے ساتھ دیں تاکہ عوامی مسائل حل ہوجائے ۔مسائل کے حل ،مطالبات منوانے تک گوادرکو حق دو عوامی دھرنا وتحریک جاری رہیگی گوادرمکران بلوچستان کے عوام نے حقوق کے حصول مطالبات کو منوانے کا مشترکہ فیصلہ کر لیا ہے انشاءاللہ قانونی آئینی حقوق لیکر رہیں گے ۔