MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

منشیات ایک معاشرتی وباء

0 642

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

تحریر:مہرنساء بلوچ

منشیات ایک ایسی لعنت ہے جو پورے معاشرےکو مفلوج بناتی ہے، امن وامان کے ساتھ ساتھ لوگوں کی معاشی و معاشرتی زندگی کو بھی تباہ کر کے رکھ دیتی ہے، منشیات ہی کی وجہ سے اکثر چوری ڈکیتی اور قتل و غارت کا واقع پیش آتے ہیں ایک مہذب اور شعور یافتہ معاشرے میں ایسی وارداتیں نہ ہونے کے برابر ہیں شائد کہ گھریلو جھگڑوں خصوصاً خواتین پر تشدد اور دیگر معاشرتی برائیوں کی ایک اہم وجہ منشیات ہی ہے کیونکہ منشیات کے عادی افراد علم و تعلم سے دور ہوتے ہیں

- Advertisement -

جس سے معاشرے میں جہالت و زہنی پستی پرواں چڑھتی ہے ہمارے صوبہ بلوچستان جیسے قبائلی معاشرے میں گھریلوں خواتین بھی سماجی اور معاشی طور پر اس کے برے اثرات کا شکار ہو رہی ہے سماج میں خواتین ایک ماں بہن ،بیوی،اور بچے یابچی کی صورت میں اپنے گھر میں منشیات کے عادی افرادکی وجہ سے نہ صرف شدید ذہنی دباو میں رہتی ہے بلکہ انفرادی زندگی اور سماجی حقوق سے بھی محروم رہتی ہے۔ جس کی واضح مثال آپ منشیات کے عادی افراد کے خاندان کی نجی زندگی دیکھ کر خُد اندازہ لگا سکتے ہیں

کہ کس طرح ایک فرد کی وجہ سے پورے خاندان زہنی کھرب و اذیت کا شکار ہیں
منشات کے عادی نوجوان کی ماں اپنے ہی لخت جگر کے روشن مستقبل کو ڈوبتا ہوا دیکھ کر اس پر کیا بیت رہی ہوگی شائد یہ کوئی ماں بیان کر سکتی ہو ۔ گزشتہ چند مہینے پہلے سوشل میڈیا میں ایک ویڈیو گردش کر رہی تھی تربت میں ایک ماں اپنے منشیات کے عادی بیٹے کیلئے کس طرح مجبوری کی حالت میں بیٹھی دیکھائی دے رہی تھی
ذرا سوچیں کہ منشیات کی عادی افراد کی ماں،بہن،بیوی،اور بچوں کو اپنے ہی خاندان اور سوسائٹی میں کسں انداز سے لوگوں کا سامنا کرنا پڑھ رہی ہوگی
ان کے بچوں کی پرورش اور تعلیم پر جو اثرات پڑتے ہیں جس سے انکی مستقبل تاریک ہو کر رہے جاتی ہے جو آنے والے اوقات میں شائد کے جرائم پیشہ افراد کا حصہ بن کر معاشرے کیلئے ناسور بن جائے کیونکہ جو باپ بچوں کی تربیت کی بجائے خُد ایسی لت میں مبتلا ہے جس کی اثرات اس کے اولاد پر بھی پڑینگے ۔ منشیات کے عادی افراد کے بچے / بچیاں زہین اور تعلیم کے شوق رکھنے کے باوجود اپنی تعلیم کو جاری نہیں رکھ سکتے، کیونکہ تعلیمی اخراجات برداشت نہ کرنے کے ساتھ ساتھ، والد کی جگہ گھر کا خرچہ چلانا بھی انہیں کو ہوتا ہے
جس سے وہ نسل در نسل مسائل و آلام کا شکار ہو کر رہے جاتے ہیں ۔
دوسری اہم مسئلہ گھریلوں جھگڑوں کا سبب بھی اکثر منشیات ہی ہوتا ہے۔۔
منشیات کا استعمال ایک فرد کی نہیں بلکہ ایک پورے خاندان کے لیے ذہنی دباؤ اور بیماری کا سبب ہے۔۔
ہماری معاشرے کی ہر زی شعور کی یہ زمہ داری ہے کہ وہ اس ناسور مرض کے خاتمے کے لیے اپنا پنا کردار ادا کرے۔۔
تب ہی ایک خوبصورت معاشرے کی تشکیل کے ساتھ ساتھ اہم اپنے نجی زندگی بھی خوش اسلوبی سے تہہ کر سکیں گے گے۔۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.