MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وسیم باری پر عنایتوں کا سلسلہ جاری؛ ہائی پرفارمنس سینٹر میں وکٹ کیپنگ کنسلٹنٹ مقرر

0 280

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(ویب ڈیسک)پی سی بی کی 73 سالہ سابق ٹیسٹ کپتان وسیم باری پر عنایتوں کا سلسلہ جاری ہے،4 برس تک کراچی کے ریجنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں ڈائریکٹر رہنے والے وسیم باری کو اسی مقام پر وکٹ کیپنگ کنسلٹنٹ مقرر کردیا گیا۔

- Advertisement -

وزیراعظم عمران خان کے دورِ کپتانی میں ان کے روم میٹ رہنے والے سابق ٹیسٹ وکٹ کیپر و بیٹسمین وسیم باری 31 دسمبر21 کو کنٹریکٹ ختم ہو جانے

پر نیشنل اسٹیڈیم میں قائم ریجنل ہائی پرمارمنس سے بطور ڈائریکٹر سبکدوش کیا گیا تھا، 81 ٹیسٹ،51 ون ڈے میچز کھیلنے والے وسیم باری پی سی بی میں چیف سلیکٹر سمیت مختلف عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.