MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حکومت نے جس طرح کشمیر کا سودا کیا ملک کا بھی کرسکتے ہیں، مولا فضل الرحمن

1 428

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (ویب ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ کہ حکومت نے جس طرح کشمیر کا سودا کیا ملک کا بھی کرسکتے ہیں،ناکام اور نااہل حکمرانوں نے کشمیریوں کو ظالم درندوں کے حوالے کردیا ہے، عالمی برادری نے بھی کشمیریوں سے وفا نہیں کی۔ہفتہ کو یوم یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے

- Advertisement -

سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں، اقوام متحدہ اپنی قراردادکے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے میں ناکام رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے جس طرح کشمیر کا سودا کیا ملک کا بھی کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ناکام اور نااہل حکمرانوں نے کشمیریوں کو ظالم درندوں کے حوالے کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری نے بھی کشمیریوں سے وفا نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں ظلم پرپاکستانی عوام خاموش نہیں، کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے ان کے شانہ بشانہ رہیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.