نوکنڈی(ویب ڈیسک)چیئرمین سینیٹ حاجی محمدصادق خان سنجران نے کہاہے کہ 5 فروری کا دن کشمیریوں کی جدوجہد آزادی اورلازوال قربانیوں کادن ہے جسے ملک میں بھر پور انداز میں منایا جاتا ہے یہ دن کشمیریوں سے مکمل یکجہتی کا دن ہے ان خیالات اظہارچیئرمین سینیٹ حاجی محمدصادق سنجرانی نے اپنے جاری پیغام کیا
- Advertisement -
انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں ادارے اور پوری قوم یک زبان ہے جبکہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قرادادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہوگااس مقصد کے حصول کیلئے اقوام عالم اور خاص طور پر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی تنظیموں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ انتہا پسند بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے 5 اگست2019 کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت میں تبدیلی کر کے انسانی حقوق کی پامالیوں کی بدترین مثالیں قائم کرتے ہوئے لاکھوں کشمیریوں کو ان کے بنیادی حق سے محروم اور نظر بند کر دیا ہے انتہا پسند بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں ہندوں کی نوآبادکاری کی سازش کو فروغ دے رہا ہے تاکہ مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیا جا سکے۔