MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

چین کے ساتھ ہمارے تعلقات مثالی نوعیت کے ہیں،شاہ محمود قریشی

0 516

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ چین کے ساتھ ہمارے تعلقات مثالی نوعیت کے ہیں،جس کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا،اب ہم نے اپنی حکمت عملی وضع کی ہے جس کی بنیاد پر ہم چین کی قیادت سے رابطہ کریں گے، دورہ چین کے دوران چینی صدر اور وزیر اعظم سے ملاقات ہو گی، 22،23 مارچ کو پاکستان او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس کی میزبانی کرے گا۔وزیر اعظم عمران خان کے متوقع دورہ چین کے حوالے سے اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ چین کے ساتھ ہمارے تعلقات مثالی نوعیت کے ہیں،

- Advertisement -

جس کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔ انہوںنے کہاکہ چین کے ساتھ سی پیک سمیت مشترکہ منصوبوں کو آگے بڑھانے، سرمایہ کاری کے حجم میں اضافے اور معاشی استحکام کیلئے ہم نے ایک خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی۔ انہوںنے کہاکہ اس ٹاسک فورس کی کئی نشستیں ہوئیں جن کی سربراہی وزیر اعظم عمران خان نے خود فرمائے،ان نشستوں میں تفصیلی مشاورت ہوئی – تمام اسٹیک ہولڈرز کا نقطہ نظر شامل کیا گیا۔

انہوںنے کہاکہ اب ہم نے اپنی حکمت عملی وضع کی ہے جس کی بنیاد پر ہم چین کی قیادت سے رابطہ کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ دورہ چین کے دوران چینی صدر اور وزیر اعظم سے ملاقات ہو گی، وزیر اعظم عمران خان 3 سے پانچ فروری، چین کا دورہ کریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ ہماری خارجہ پالیسی کا فوکس، اقتصادی سفارت کاری پر ہے جس سے معاشی استحکام اور عام آدمی کی خوشحالی مقصود ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.